جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

ڈسکہ انتخابات کی رپورٹ نے دودھ کا دودھ پانی کاپانی کردیا، حمزہ شہباز

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : ن لیگ کے رہنما حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ ڈسکہ انتخابات میں دھاندلی سے متعلق الیکشن کمیشن کی رپورٹ آچکی ہے، دودھ کا دودھ پانی کاپانی ہوگیا۔

منی لانڈرنگ ریفرنس کی سماعت کے بعد عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نیازی صاحب آپ پنجاب حکومت کیخلاف جہاد کریں، ہم ساتھ دینگے۔

حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ نیازی صاحب آپ اپنے خلاف بھی جہاد کریں، چینی،آٹا مہنگا ہوگئے،آپ کے اپنے کمیشن نے کہا کہ اربوں کا غبن ہوا ہے۔

- Advertisement -

قبل ازیں لاہور کی احتساب عدالت میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کیخلاف منی لانڈرنگ ریفرنس کی سماعت ہوئی، شہباز شریف کی جانب سے حاضری سے معافی کی درخواست دائر کی گئی معافی کی درخواست ان کے وکیل نے دائر کی۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ شہباز شریف قومی اسمبلی سیشن کے سلسلے میں اسلام آباد میں مصروف ہیں، لہٰذا عدالت آج کی حاضری معافی کی درخواست منظور کرے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں