اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

کراچی : 250مکانات کو مسمار کرنے کیلئے مکینوں کو نوٹس جاری

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : کے ایم سی کی جانب سے 250لیز مکانات کے خالی کرانے کے نوٹس پر مکین سڑکوں پر نکل آئے۔

تفصیلات کے مطابق کے ایم سی کی انسداد تجاوزات سیل کی جانب سےڈھائی سو مکانات کو خالی کرنے کا نوٹس بھیجا گیا ہے، جس پر مکین سراپا احتجاج ہیں۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ نیو کراچی انڈہ موڑ سے لے کر منگھوپیر تک 250سے زائد مکانات کو خالی کرنے کے نوٹس ملنے پر نصرت بھٹو کالونی قلندریہ چوک کے قریب مکینوں نے اپنے حقوق کیلئے مظاہرہ کیا۔

مشتعل مظاہرین کا کہنا تھا کہ ہمارے لیز مکانات کو مسمار کرنے کے لیے انتظامیہ نے نوٹس جاری کیے ہیں، ہمارے مکانات کو مسمار کرکے ہم سے چھت چھینی جارہی ہے جن مکانات میں رہائش پزیر ہیں ان کو مسمار نہیں کیا جاسکتا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں