اشتہار

سعودی عرب سونے کی قیمتیں پھر بڑھ گئیں

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی عرب کی گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق عالمی منڈی میں سونے کے نرخوں میں کمی کے باوجود مملکت کی گولڈ مارکیٹ میں آج اضافے کا رجحان رہا ہے۔

سعودی عرب میں 24 قیراط والے ایک گرام سونے کی قمیت 224.72 ریال ہوگئی۔

- Advertisement -

رپورٹ میں بتایا گیا کہ صارفین میں سب سے زیادہ مقبول 21 قیراط والا سونا مانا جاتا ہے جس کے ایک گرام کا نرخ 196.63 ریال ہوگیا جبکہ 18 قیراط کی قمیت 168.54 ریال ہے۔

اسی طرح آج 14 قیراط والا ایک گرام سونا 131.09 ریال میں فروخت کیا گیا۔

خیال رہے کہ سعودی عرب کی گولڈ مارکیٹ میں ایک اونس 6 ہزار 989 ریال اور سونے کی ایک گینی 1573 ریال میں فروخت کی جارہی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں