بدھ, دسمبر 25, 2024
اشتہار

کراچی سے پیدل نکلنے والا نوجوان 22 دنوں میں کہاں تک پہنچا؟

اشتہار

حیرت انگیز

اوکاڑہ: کراچی سے پیدل نکلنے والا نوجوان 22 دنوں میں پنجاب کے شہر اوکاڑہ پہنچ گیا۔

تفصیلات کے مطابق مظفرگڑھ کے رہائشی رجب علی نے بائیس دن قبل شہر قائد سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد تک پیدل سفر شروع کیا تھا۔

رجب علی کو کراچی سے پیدل نکلے اب تک بائیس دن ہو چکے ہیں، اور وہ آج اوکاڑہ پہنچا، اس موقع پر رجب علی نے بتایا کہ کراچی سے اسلام آباد تک ان کے پیدل سفر کا مقصد دنیا کو یہ پیغام دینا ہے کہ پاکستان ایک پُر امن ملک ہے۔

- Advertisement -

8 نومبر کو مظفرگڑھ سے گزرتے ہوئے لوگوں نے رجب علی کا مقامی سطح پر استقبال بھی کیا، اور ان کے گلے میں پھولوں کے ہار ڈالے، 9 نومبر کو دوستوں نے بھی ملتان میں ان کا استقبال کیا۔

رجب علی 21 اکتوبر کو کراچی میں مزار قائد سے روانہ ہوئے تھے، اور ان کی منزل اسلام آباد میں واقع فیصل مسجد ہے۔

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ نے سیکیورٹی کا بہانا بنا کر اپنا دورۂ پاکستان اچانک منسوخ کر دیا تھا، جس پر ردِ عمل میں رجب علی نے پر یہ کرارا جواب دیا کہ پیدل ہی ملک کے سفر پر نکل پڑے۔

انھوں نے ملک کا پُر امن اور سافٹ امیج اجاگر کرنے کے لیے کراچی تا اسلام آباد پیدل سفر کا فیصلہ کیا۔ رجب کا تعلق مظفر گڑھ کے علاقے شاہ جمال سے ہے، اور وہ مجموعی طور پر ایک ہزار آٹھ سو کلو میٹر کا فاصلہ پیدل طے کر رہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں