جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

نعمان نیاز اور شعیب اختر میں صلح ہو گئی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: اینکر پرسن نعمان نیاز کی جانب سے شعیب اختر سے غیر مشروط معافی مانگنے کے بعد صلح بھی ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق سرکاری ٹی وی کے اینکر پرسن نعمان نیاز اور سابق ٹیسٹ کرکٹر شعیب اختر کے درمیان صلح ہوگئی۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ڈاکٹر نعمان نیاز اور شعیب اختر کی صلح کرائی، فواد چوہدری نے دونوں کو اپنے گھر بلا کر معاملہ حل کرایا۔

- Advertisement -

نعمان نیاز نے اس موقع پر کہا کہ شعیب مجھے افسوس ہے ٹی وی پر جو ہوا وہ نہیں ہونا چاہیے تھا۔ یاد رہے کہ نعمان نیاز نے ایک لائیو پروگرام میں شعیب اختر سے بدتمیزی کی تھی۔

نعمان نیاز نے شعیب اختر سے ہاتھ جوڑ کر معافی مانگ لی

شعیب اختر نے کہا کہ نعمان نیاز اسی وقت معافی مانگ لیتے تو بات اتنی آگے نہ جاتی، معاملہ حل ہوگیا ہے، اور میں نے نعمان کو اسی روز معاف کر دیا تھا۔

شعیب کا کہنا تھا کہ اس بات پر سب کا اتفاق ہے کہ میرے ساتھ جو کچھ ہوا وہ درست نہیں تھا، واقعے کے بعد عوام کی جانب سے ملنے والے پیار پر میں شکریہ ادا کرتا ہوں۔

شعیب اختر نے بتایا کہ فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وہ ایم ڈی پی ٹی وی سے بات کر کے میرے خلاف ہرجانے کا نوٹس واپس کروا دیں گے۔

Comments

اہم ترین

عبدالقادر
عبدالقادر
عبدالقادر پچھلے 8برس سے اے آر وائی نیوز میں بطور سینئر رپورٹر خدمات انجام دے رہے ہیں، آپ وزیراعظم عمران خان اور حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف سے جڑی خبروں اور سیاسی معاملات پر گہری نظر رکھتے ہیں۔

مزید خبریں