لبنان کے خلاف فٹبال میچ میں شاندار فتح حاصل کرنے والی ایرانی فٹبال ٹیم نے واجبات کی عدم ادائیگی پر ایرانی فٹبال انتظامیہ کیخلاف احتجاج شروع کردیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر راؤنڈ میں ایران اور لبنان کے درمیان کھیلے گئے سنسنی خیز مقابلے میں ایران نے فتح اپنے نام کرلی۔
ایرانی ٹیم نے لبنان کو 2-1 سے شکست دیکر اپنا اسکور 13 پوائنٹس کرلیا، اور گروپ اے میں سب سے اوپر رنر اپ جنوبی کوریا سے دو پوائنٹس آگے نکل گئے۔
ایرانی کھلاڑیوں نے لبنان کے خلاف جیت کے بعد انسٹاگرام پر مشترکہ بیان میں ملکی فٹبال انتظامیہ کی جانب سے واجبات اور انعامات کی عدم ادائیگی پر احتجاج کیا گیا۔
ایرانی کھلاڑیوں نے سوشل میڈیا پوسٹ میں اپنے کسمپرسی کا حال کچھ اس طرح بتایا کہ ‘ہر میچ کے بعد انہیں اپنے پرانے کپڑے دھو کر دوبارہ پہننے پڑتے ہیں۔