جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

میرب علی کی انسٹاگرام تصاویر وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

معروف پاکستانی ماڈل میرب علی کی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

معروف پاکستانی ماڈل میرب علی نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی نئی تصاویر شیئر کیں جنہیں مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔

ماڈل کی جانب سے شیئر کی جانے والی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ انہوں نے مغربی لباس زیب تن کیا ہے اور وہ کسی صحرا میں موجود ہیں۔

- Advertisement -

میرب نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’اچھا صحرا ہے۔‘

میرب علی نے چند گھنٹوں قبل یہ تصاویر شیئر کیں جسے اب تک ہزاروں صارفین دیکھ چکے ہیں اور اس پر کمنٹس بھی کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامے ’صنف آہن‘ سے گلوکار عاصم اظہر اور ماڈل میرب علی بھی اداکاری کا آغاز کریں گے۔

گلوکار عاصم اظہر اور ماڈل میرب علی نے حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران ’صنف آہن‘ کی کاسٹ کا حصّہ ہونے کا انکشاف کیا تھا۔

صنفِ آہن‘ کی کہانی ڈرامہ و ناول نگار عمیرہ احمد نے لکھی ہے جب کہ ڈرامے کی ہدایات کاری ندیم بیگ نے دی ہے، ڈرامہ کی دیگر کاسٹ میں سجل علی، یمنیٰ زیدی، کبریٰ خان ودیگر شامل ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل عاصم اظہر اور میرب علی کی ایک جعلی چیٹ وائرل ہوئی تھی، عاصم اظہر نے اس چیٹ کو جعلی قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ ’مداح کے ساتھ ہوئی گفتگو کا وائرل اسکرین شاٹ جعلی ہے، میری آپ سب سے درخواست ہے کہ اس کو مزید نہ پھیلائیں۔‘

گلوکار نے اپنی ٹویٹ میں لکھا تھا کہ ’میری زندگی سے متعلق کیا گیا کوئی بھی اعلان آپ سے براہ راست کیا جائے گا۔‘

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں