جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

ڈینگی بخار میں کن غذاؤں کا استعمال کیا جائے؟

اشتہار

حیرت انگیز

ڈینگی بخار دنیا بھر میں مچھروں سے سب سے زیادہ تیزی سے پھیلنے والا مرض ہے اور یہ 4 اقسام کے ڈینگی وائرسز کا نتیجہ ہوتا ہے۔

پاکستان میں بھی اس وقت مختلف شہروں میں ڈینگی کے کیسز میں اضافہ ہورہا ہے۔

ایک تخمینے کے مطابق دنیا بھر میں ہر سال 40 کروڑ افراد کو ڈینگی انفیکشنز کا سامنا ہوتا ہے جن میں سے 9 کروڑ 60 لاکھ افراد بیمار ہوتے ہیں۔

- Advertisement -

ڈینگی بخار مچھروں کی ایک قسم ایڈیس کے کاٹنے سے ہوتا ہے جو خود ڈینگی وائرس سے متثر ہوتا ہے اور کاٹنے کے بعد خون میں وائرس کو منتقل کردیتا ہے، مگر یہ بیماری ایک سے دوسرے فرد میں براہ راست نہیں پھیل سکتی۔

ڈینگی کے دوران لوگوں کو درپیش ایک بڑا مسئلہ پلیٹلیٹس کا کم ہونا ہے، جو کہ بعض صورتوں میں جان لیوا بھی ہو جاتا ہے، اگر وقت پر اس کا خیال نہ رکھا جائے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈینگی بخار کے دوران درج ذیل غذاؤں کا استعمال کرنا چاہیے۔

پپیتے کے پتوں کا عرق

پپیتے کے پتوں کے عرق کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ پلیٹلیٹس میں زبردست اضافہ کرتے ہیں، اس کا جوس بنانے کے لیے چند پتوں کو پیس لیں اور ہاتھوں کی مدد سے رس کو نچوڑ لیں۔

وٹامن سی

ہم سب نے کئی بار سنا ہے کہ وٹامن سی قوت مدافعت بڑھانے میں حیرت انگیز کام کرتا ہے، اپنی قوت مدافعت کو بڑھانے کے لیے آملہ، لیموں، نارنجی، انناس جیسی کھانے کی اشیا کا استعمال کریں۔

زنک

زنک بخار پر قابو پانے میں مدد کرتا ہے، آپ زنک سے بھرپور کھانا کھا سکتے ہیں یا بازار میں آسانی سے دستیاب زنک کی گولیوں کا انتخاب بھی کر سکتے ہیں۔

وٹامن بی 12 اور فولک ایسڈ

وٹامن بی 12 اور فولک ایسڈ مدافعتی نظام کے صحت مند توازن کو برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، فولک ایسڈ اور وٹامن بی 12 کی ناکافی سطح مدافعتی ردعمل کو یکسر تبدیل کر سکتی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں