اشتہار

کراچی، دورانِ میچ نوجوان کھلاڑی کا انتقال، ساتھی افسردہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: کرکٹ میچ کے دوران نوجوان کھلاڑی دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگیا، رضوان کے اچانک انتقال پر اُس کے ساتھی بہت افسردہ ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق نجی میڈیکل کالج کے گراؤنڈ میں بانٹوا کلب اور کمبائنڈ کلب کے درمیان کھیلے جانے والے نمائشی میچ کے دوران افسوسناک واقعہ پیش آیا۔

میچ کے دوران مقامی کلب کے نوجوان رضوان کو سینے میں درد کی شکایت ہوئی، جس پر اُسے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹرز نے اُسے ہنگامی طبی امداد فراہم کی مگر وہ جانبر نہ ہوسکا۔

- Advertisement -

اسپتال پہنچنے کے تھوڑی دیر بعد  ڈاکٹرز نے اُس کے انتقال کی تصدیق کی۔ ساتھی کھلاڑیو نے خدشہ ظاہر کیاکہ’رضوان کو جان لیوا ہارٹ اٹیک ہوا، جب اُسے اسپتال لے کر پہنچے اُس وقت تک بہت دیر ہوچکی تھی‘۔

مزید پڑھیں: کراچی: نائٹ میچ کے دوران نوجوان کھلاڑی انتقال کرگیا

دوسری جانب اسپتال ذرائع نے بھی نوجوان کھلاڑی کی موت کی وجہ جان لیوا ہارٹ اٹیک کو قرار دیا۔

یا رہے کہ اس سے قبل پانچ مئی کو شاہ فیصل کالونی نمبر تین کے 25 سالہ رہائشی حمزہ شاہد گھر کے قریب نائٹ میچ کھیلتے ہوئے اچانک زمین پر گر گئے تھے۔

حمزہ کو اُس کے اہل خانہ اسپتال لے کر پہنچے جہاں ڈاکٹرز نے موت کی تصدیق کی تھی۔  نوجوان کے چچا اپنے اطمینان کے لیے اُسے دوسرے نجی اسپتال لے کر پہنچے ، وہاں بھی ڈاکٹرز نے انتقال کی تصدیق کی تھی۔

اسپتال کی جانب سے جاری ہونے والے ڈیتھ سرٹیفیکٹ میں حمزہ کی وجہ موت ہارٹ اٹیک بتائی گئی ہے۔ اے آر وائی ویب سے گفتگو کرتے ہوئے مرحوم نوجوان کے چچا شکیل احمد نے بتایا کہ ’مذکورہ واقعہ یکم مئی کی رات پیش آیا‘۔ انہوں نے بتایا کہ حمزہ مکمل صحت مند تھا مگر عارضہ قلب کی ہماری فیملی ہسٹری ہے‘۔

Comments

اہم ترین

علی حسن
علی حسن
علی حسن اے آروائی نیوز سے اسپورٹس رپورٹر کی حیثیت سے وابستہ ہیں اور کھیلوں کے معاملات میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں

مزید خبریں