منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

فائنل میں کون جیتے گا، تصویر کیسے فیصلہ کرتی ہے؟ جانیے

اشتہار

حیرت انگیز

کرکٹ میلے کا کوئی بھی مقابلہ ہو، ایونٹ کا فاتح وہی ملک بنا جس کے کپتان نے ٹرافی کے بائیں جانب کھڑے ہوکر تصویر بنوائی، ایسے دعوے پر یقین کرنا مشکل ہے مگر یہ حقیقت ہے۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی مینز کرکٹ ورلڈکپ 2021 کے فاتح کا فیصلہ بھی ٹرافی کے اطراف میں کھڑے کپتان کی تصویر کرے گی؟ کیونکہ ماضی میں بھی ایسا ہی دیکھنے میں آیا ہے۔

آئیے قارئین کو تاریخ کے دریچوں سے واضح کرتے ہیں کہ کیسے تصویر کے بائیں جانب کھڑے ہونے والے کپتان کی ٹیم ہی ایونٹ کی فتح اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوتی ہے۔

- Advertisement -

جس کی پہلی مثال 2007 کا ورلڈ کپ ہے جس میں سری لنکا اور آسٹریلیا فائنل تک کولیفائی کرنے میں کامیاب ہوئی، میچ سے قبل ٹرافی کے ساتھ دونوں کپتانوں نے تصویر بنوائی تو آسٹریلیا کے کپتان بائیں جانب کھڑے ہوئے اور جیت بھی انہوں نے حاصل کی۔

سنہ 2011 میں کھیلے گئے کرکٹ ورلڈ کپ کے فائنل میچ سے قبل بھارت اور سری لکنا کے کپتان مہندرا سنگھ دھونی اور کمارا سنگارا نے ٹرافی کے ساتھ تصویر بنوائی جس میں بائیں جانب دھونی کھڑے تھے اور بھارتی ٹیم نے فتح حاصل کی۔

سنہ 2017 میں پاکستان اور بھارت کے مابین چیمپئنز ٹرافی کا فائنل کھیلا گیا جس میں پاکستانی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے ٹرافی کے بائیں جانب کھڑے ہوکر تصویر بنوائی تھی اور اختتام میں دنیا نے دیکھا کہ ایونٹ کی فاتح پاکستان کی ٹیم قرار پائی۔

اسی طرح 2019 میں کھیلے گئے ورلڈ کپ کے فائنل کا فیصلہ بھی ٹرافی کے اطراف میں کھڑے ہونے کے انداز سے ہوا جس میں بائیں جانب انگلینڈ کے کپتان کھڑے تھے جنہوں نے ایونٹ اپنے نام کیا جبکہ نیوزی لینڈ کو شکست ہوئی۔

نوٹ : یہ دلچسپ حقائق ٹوئٹر پر ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ فائنل سے قبل لی گئی نیوزی لینڈ اور آسٹریلوی ٹیم کے کپتانوں ٹرافی کیساتھ لی گئی تصویر پر تبصروں کی صورت میں سامنے آئے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں