تازہ ترین

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج روانہ ہوگا

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج چین...

دیامر: مسافر بس کھائی میں گرنے سے 20 مسافر جاں بحق، متعدد زخمی

دیامر: یشوکل داس میں مسافر بس موڑ کاٹتے ہوئے...

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

گلابی رنگ کا نایاب چیتا دریافت

بھارتی ریاست راجھستھان میں گلابی رنگ کا نایاب چیتا دیکھا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست راجستھان کے رانک پور ریجن میں واقع ضلع پالی کی پہاڑیوں میں ’گلابی رنگ‘ کا نایاب چیتا دیکھا گیا ہے۔

محکمہ جنگلی حیات نے چیتے کی موجودگی کی تصدیق کرتے ہوئے اس پر مسرت کا اظہار کیا اور بتایا کہ نایاب نسل کا چیتا ملک میں پہلی بار نظر آیا۔

ماہرین کے مطابق جینیاتی بیماری کی وجہ سے چیتے کا رنگ اسٹاربیری کی طرح گلابی ہوا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل 2012 میں جنوبی افریقا کے جنگل میں گلابی رنگ کا نایاب چیتا نظر آیا تھا، بعد ازاں 7 سال بعد یعنی 2019 میں ایک بار پھر اسے دیکھا گیا تھا۔

محکمہ جنگلات اور مقامی افراد  نے بتایا کہ انہوں نے اس چیتے کو متعدد بار علاقے میں گشت کرتے ہوئے دیکھا گیا۔ مقامی افراد کا کہنا ہے کہ شروع میں تو وہ بہت زیادہ حیران بھی ہوئے تھے، جب اس بات کی اطلاع وائلڈ لائف فوٹو گرافرز کو ملی تو اُن کی بڑی تعداد تصاویر بنانے کے لیے اس علاقے میں پہنچی تھی۔

Comments

- Advertisement -