کراچی: انٹر بینک میں ڈالر 1 روپے 13 پیسے سستا ہوکر 174 روپے 60 پیسے پر آگیا، ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈالر گرنے کی وجہ مشیر خزانہ شوکت ترین کا بیان ہے۔
تفصیلات کے مطابق انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر ایک بار پھر گرنا شروع ہو گیا، کاروباری ہفتے کے پہلے روز ڈالر ایک سو پچہتر روپے تہتر پیسے پر کھلا لیکن جلد ہی 1 روپے 13 پیسے سستا ہو کر 174 سے بھی نیچے آگیا۔
فاریکس ڈیلرز کا کہنا ہے کہ انٹر بینک میں ڈالر 174 روپے 60 پیسے پر ٹریڈنگ کر رہا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے ڈالر گرنے کی وجہ مشیر خزانہ شوکت ترین کا بیان ہے، جس میں ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف سے جلد خوشخبری ملے گی۔
ڈالر اس وقت اپنی ولیو سے اٹھ سے نو روپے اوپر ٹریڈ کر رہا ہے اور اس سلسلے میں اسٹیٹ بینک کو پہلے ہی ہدایت جاری کی جا چکی ہے۔
اس وقت رئیل ایکسچینج ریٹ کے مطابق ڈالر اس وقت ایک سو چھیاسٹھ روپے سے ایک سو ستر روپے کے درمیان ہونا چاہیئے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق جمعہ کوانٹر بینک میں ڈالر175روپے 73پیسے پر بند ہوا تھا۔