اسلام آباد: وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ رواں برس جولائی سے اکتوبر تک ترسیلات زر 10.6 ارب ڈالرز تک پہنچ گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ترسیلات زر 10.6 ارب ڈالرز تک پہنچ گئی ہے۔
وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ ترسیلات زر بیرون ملک پاکستانیوں نے جولائی سے اکتوبر تک بجھوائیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ ترسیلات زرگزشتہ سال کے پہلے 4 ماہ سے 12 فیصد زائد ہے جبکہ سنہ 2018 کے پہلے 4 ماہ جولائی تا اکتوبر سے 63 فیصد زیادہ ہے۔
بیرون ملک پاکستانیوں کی جانب سے جولائی تا اکتوبر پہلے چار ماہ میں بجھوائی جانے والی ترسیلات ذر 10.6ارب ڈالرز تک پہنچ گئی ہے جو کہ گزشتہ سال کے پہلے چار ماہ سے 12% زیادہ ہے۔
اور 2018 کے پہلے چار ماہ جولائی تا اکتوبر سے 63% زیادہ ہے۔ pic.twitter.com/ZpiFbfi4B4— Farrukh Habib (@FarrukhHabibISF) November 15, 2021
دوسری جانب اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا کہنا ہے کہ گزشتہ 4 ماہ میں ترسیلات زر میں 11.9 فیصد کا اضافہ ہوا۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق 4 ماہ میں سعودی عرب سے 2.7 ارب اور متحدہ عرب امارات سے 2 ارب ڈالر موصول ہوئے، برطانیہ سے ڈیڑھ ارب اور امریکا سے 1.1 ارب ڈالر موصول ہوئے۔