جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

ایک حادثہ جو مضحکہ خیز صورت اختیار کرگیا، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

سماجی رابطوں کی مختلف ویب سائٹس پر انوکھی، حیران کن اور مزاحیہ واقعات پر مبنی ویڈیوز کی کمی نہیں ان میں سے بعض وڈیوز کو دیکھ کر آپ اپنی ہنسی یا مسکراہٹ پر قابو نہیں پاسکتے۔

ایک ایسا ہی مضحکہ خیز واقعہ بھارت میں پیش آیا جہاں شہر کی مصروف سڑک پر چلتے چلتے ایک ٹریکٹرسے اس کی مال بردار ٹرالی علیحدہ ہوگئی اور تیز رفتاری سے ڈھلان کی جانب واپس چل پڑی۔

بھارتی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ٹرالی کو کنٹرول کرنا کسی کے بس نہیں تھا لوگ اسے روکنے کیلئے ساتھ ساتھ دوڑ بھی رہے تھے کہ شاید اس پر قابو پاکر کسی بڑے حادثے سے محفوظ رہا جاسکے۔

ٹرالی اپنی رفتار سے سڑک پر دوڑ رہی تھی کہ کچھ دور جاکر سڑک کے درمیان لگے بجلی کی کھمبے سے جاٹکرائی، آس پاس کے لوگ کسی بڑے حادثے کا خدشہ ظاہر کررہے تھے کہ اچانک ان کا ڈر مسکراہٹ میں بدل گیا۔

ہوا کچھ یوں کہ بجلی کے کھمبے سے ٹکرانے والی ٹریکٹر ٹرالی شہریوں کیلیے سہولت کا باعث بن گئی کیونکہ حادثے سے پہلے اس بجلی کے کھمبے پر لگے دو میں سے ایک بلب جل رہا تھا کہ ٹکر کے بعد دونوں بلب جلنے لگے۔

سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہوگئی اس ویڈیو کو دیکھ کر لوگ ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہوگئے اور کمنٹس میں مزاحیہ انداز میں اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں