اشتہار

دنیا کی سب سے بڑی سبزیاں! گنیز ورلڈ ریکارڈز نے ویڈیو شیئر کردی

اشتہار

حیرت انگیز

گنیز ورلڈ ریکارڈز انتظامیہ نے دنیا کی سب سے بڑی سبزیوں کی بنائی گئی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔

تفصیلات کے مطابق گنیز ورلڈ ریکارڈز کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر جاری کی گئی ویڈیو میں دنیا کی سب سے بڑی سبزیوں کو دکھایا گیا ہے، صارفین مناظر کو خوب پسند کررہے ہیں۔

گنیز ورلڈ ریکارڈز کی جانب سے انسٹاگرام پر اکثر مختلف ریکارڈز کی مختلف ویڈیوز پوسٹ کی جاتی ہیں۔

- Advertisement -

انتظامیہ کی شایع کردہ نئی ویڈیو میں دنیا کی سب سے بڑی سبزیاں دیکھی جاسکتی ہیں، منفرد اور انوکھی سبزیوں کو دیکھ کر یقیناً آپ بھی دم بخود رہ جائیں گے۔

ویڈیو کے کیپشن میں لکھا ہے کہ’یہ پروفیشنل باغبان دنیا کی سب سے بڑی سبزیاں اگانے کے جنون میں مبتلا ہیں‘۔

خیال رہے کہ اس ویڈیو کو اب تک لاکھوں افراد دیکھ جاچکے ہیں جبکہ صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے بھی کیے جارہے ہیں، کئی لوگوں کے لیے حقیقی مناظر پر یقین کرنا مشکل ہوگیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں