پیر, نومبر 18, 2024
اشتہار

این اے133: الیکٹرانک ووٹنگ مشین سے متعلق اہم فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

الیکشن کمیشن نے این اے133 لاہور کے ضمنی انتخاب میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین استعمال نہ کرنے کا فیصلہ ‏کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق این اے 133 کا ضمنی انتخاب پرانے طریقہ کار کے مطابق ہی ہو گا الیکشن کمیشن الیکٹرانک ‏ووٹنگ مشین سے پوری طرح مطمئن نہیں ہے اس لیے فیصلہ کیا گیا ہے کہ ای وی ایم کا استعمال نہیں ہو گا۔

الیکشن کمیشن نے ابتدائی طور پر الیکٹرانک ووٹنگ مشین کو غیرتسلی بخش قرار دیتے ہوئے اس کے محفوظ اور ‏شفاف ہونے پر سوالات اٹھائے تھے۔

- Advertisement -

امکان ظاہر کیا جارہا تھا کی الیکٹرانک ووٹنگ مشین کو ضمنی انتخاب میں تجرباتی بنیادوں پر استعمال کیا ‏جاسکتا ہے تاہم فی الحال ای وی ایم کا استعمال مؤخر کیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے این اے 133کا انتخابی شیڈول جاری کر دیا ، جس کے مطابق حلقہ این اے 133 میں 5دسمبر ‏‏بروز اتوار پولنگ ہوگی۔

چیف الیکشن کمشنر کا کہنا تھا کہ ووٹرز کی سہولت کیلئے اتوارپولنگ ڈے کے طور پر مقرر کیا گیاہے، حلقے ‏‏کے عوام بلا خوف و خطر ووٹ ڈالنے پولنگ اسٹیشنز پر آئیں۔

چیف الیکشن کمشنر نے صوبائی الیکشن کمشنر اور ریٹرننگ آفیسر کو اہم ہدایات دیتے ہوئے کہا کہانتخابی عملہ ‏‏فرائض کی انجام دہی میں اثر و رسوخ کو ملحوظ خاطرنہ لائے، جانبداری کی صورت میں سخت سے سخت ایکشن ‏‏لیا جائے گا اور انتخابات کےانتظام میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

خیال رہے مسلم لیگ (ن) لاہور کے مرکزی رہنما اور رکن قومی اسمبلی پرویز ملک کی وفات کے بعد یہ نشست ‏‏خالی ہو ئی تھی، این اے 133 کی نشست پر مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی کے درمیان کڑا مقابلہ ہوگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں