تازہ ترین

سعودی حکومت کی جانب سے پاکستانیوں کیلئے بڑا تحفہ

اسلام آباد : سعودی عرب نے پاکستان کے عوام کے لیے تعمیر کی گئی دو حسین مساجد حکومت پاکستان کے حوالے کر دی، مساجد میں جامعہ ملک عبدالعزیز (مانسہرہ) اوت جامعہ ملک فہدبن عبد العزیز(مظفر آباد) شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سعودی حکومت کی جانب سےمانسہرہ اور مظفرآبادمیں عالیشان مساجد کی تکمیل مکمل ہوگئی ، سعودی سفارتخانے میں مساجد کی تکمیل کے بعد انتظامی حوالگی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

مساجد میں جامعہ ملک عبدالعزیز(مانسہرہ) اوت جامعہ ملک فہدبن عبد العزیز(مظفر آباد) شامل ہیں۔

تقریب میں سعودی سفیرنواف سعید المالکی،وزیرمذہبی امور نورالحق قادری ، صوبائی وزرامذہبی امورواوقاف خیبر پختونخوا اور آزاد کشمیر نے شرکت کی۔

اس موقع پر سعودی سفیر نے کہا کہ نئی مساجدسعودی حکومت کی جانب سے پاکستان کیلئے تحفہ ہیں، دونوں مساجدمیں کئی ہزار افراد کے نماز پڑھنےکی گنجائش موجود ہے۔

وزیرمذہبی امور نورالحق قادری کا کہنا تھا کہ 2005 زلزلے کے بعد مقامی افراد نے مخیرتنظیموں سے درخواست کی تھی، زلزلے کے بعد سب سے پہلے سعودی عرب کے ادارے مدد کو پہنچے تھے۔

نورالحق قادری نے مزید کہا کہ سعود ی عرب کودنیامیں خوبصورت مساجدتعمیرکرنیکااعزاز حاصل ہے، پاکستان کاسعودی عرب سےتاریخی،دینی،ثقافتی، روحانی رشتہ ہے، ہم پاکستانی حکومت کی جانب سےسعودی عرب کاشکریہ اداکرتےہیں۔

Comments

- Advertisement -