جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

نواز شریف کی جائیدادوں کی نیلامی روک دی گئی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : سابق وزیر اعظم نواز شریف کی جائیدادوں کی نیلامی پر ریونیو جج نے حکم امتناع جاری کردیا ، ذرائع بتایا ہے کہ محکمہ ریونیو نے 19 نومبر کو ہونے والی نیلامی کو روک دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف سے 80 لاکھ پاؤنڈ جرمانے وصولی کے معاملے پر ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ ریونیو کی جانب سے 19 نومبر کو ہونے والی نیلامی کو روک دیا گیا۔

ذرائع نے کہا ہے کہ نواز شریف کی جائیدادوں کی نیلامی پر ریونیو جج نےحکم امتناع جاری کردیا ، اےسی رائیونڈعدنان رشید اور اے سی کینٹ کو نیلامی نہ کرانے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔

- Advertisement -

ذرائع کے مطاب ن لیگ کے ایم پی اے مرزا جاوید نے ڈی سی کو حکم امتناع جمع کرا دیا ہے، جس میں 15دسمبر تک نواز شریف کے گھروں کی نیلامی کو روکا گیا ہے۔

نواز شریف کے بھتیجے عزیزعباس کی درخواست پر حکم امتناع جاری کیا گیا۔

واضح رہے کہ بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) پنجاب نے سابق نوازشریف کی پراپرٹی فروخت کیلئے رہائش گاہ جاتی امرا پر نوٹس آویزاں کردیئے تھے ، جس میں کہا تھا کہ زرعی اراضی کی نیلامی 19نومبر کو کی جائے گی‌۔

بورڈ آف ریونیو نے نیب لاہور اور نیب راولپنڈی کے افسران کو آکشن میں شامل ہونے کی درخواست کی تھی۔

یاد رہے ستمبر مین ایون فیلڈاپارٹمنٹس کیس میں 8 ملین پاؤنڈبرآمدگی کیلئے کارروائی کا آغاز کیا تھا ، نواز شریف پر عائد جرمانے کی رقم ایک ارب 85 کروڑ روپے کے لگ بھگ ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں