اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

سی این جی، آر ایل این جی کی فی کلو قیمت میں 20 روپے اضافہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: سی این جی اور آر ایل این جی صارفین کے لیے بری خبر ہے، کراچی سمیت سندھ بھر اور بلوچستان میں گیس کی فی کلو قیمت میں 20 روپے کا اضافہ کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سی این جی اور آر ایل این جی کی فی کلو قیمت 200 روپے مقرر کر دی گئی ہے، اسٹیشن مالکان نے شہر قائد میں اسٹیشنز پر گیس کی قیمت بڑھا دی۔

چیئرمین سی این جی ایسوسی ایشن شعیب خان جی نے بتایا کہ اس سے قبل گیس کی فی کلو قیمت 180 روپے کلو وصول کی جا رہی تھی، ستمبر 2021 میں پہلے گیس کی فی کلو قیمت 150 سے بڑھا کر 180 روپے کی گئی تھی، سی این جی پر جی ایس ٹی کی مد میں اضافہ کیا گیا ہے۔

چیئرمین آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن سمیر نجم الحسن کے مطابق پہلے 11 روپے 86 پیسے فی کلو گرام جی ایس ٹی لگتا تھا، اب 21 روپے 77 پیسےکر دیا گیا جو ناجائز ہے، انھوں نے مطالبہ کیا کہ آر ایل این جی پر جی ایس ٹی فی الفور 5 فی صد کی جائے۔

سرپرست پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن غیاث پراچہ کا کہنا ہے کہ جی ایس ٹی میں اضافے سے سی این جی کی کنزیومر پرائس میں ساڑھے دس روپے فی کلو اضافہ ہوگیا ہے، قیمت بڑھنے سے ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں اضافہ ہو جائے گا، پٹرول کا استعمال بڑھنے سے امپورٹ بل میں بھی اضافہ ہو جائے گا، اور سی این جی استعمال میں کمی سے شہروں میں فوگ اور ماحولیاتی آلودگی بڑھے گی۔

انھوں نے کہا ہم سے بغیر مشاورت کیے رات گئے اچانک سیلز ٹیکس کی بنیادی قیمت دوگنی کر دی گئی ہے، جو انتہائی ناانصافی اور ظالمانہ اقدام ہے۔

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں