جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

شہباز شریف ٹی ٹی اسکینڈل میں بڑی گرفتاری

اشتہار

حیرت انگیز

وفاقی احتساب بیورو (نیب) نے شہباز شریف ٹی ٹی اسکینڈل کے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا۔

نیب ذرائع کے مطابق ٹی ٹی اسکینڈل کے مرکزی ملزم علی احمدخان کو اسلام آباد سےگرفتار کیا گیا ہے۔ اسکینڈل ‏میں نیب کو مطلوب علی احمدخان2 سال سے مفرور تھا۔

علی احمد شہبازشریف دور میں سی ایم ہاؤس میں ڈائریکٹر اسٹریٹجی تعینات تھے۔

نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتاری کے وقت علی احمدکے ساتھ ایم پی اےملک احمدخان موجود تھے جنہوں نے ‏علی احمدکی گرفتاری روکنےکی کوشش کی۔

نیب ذرائع کے مطابق گرفتاری کے وقت ملک احمدخان ملزم علی احمدکے ساتھ گاڑی میں جاکربیٹھ گئے تھے۔

واضح رہے کہ مشیرداخلہ و احتساب بیرسٹر شہزاداکبر نے 16 اپریل 2021 کو پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعلان کیا ‏تھا کہ شہبازشریف ٹی ٹی کیس میں تمام گواہان پیش کیے جائیں گے، جج ٹرانسفرکر دیےگئےجو ہمارے اختیار ‏میں نہیں ہے، جن عدالتوں کےفیصلےآچکےہیں جن پرمہرلگ چکی ہےان کا کیا ، جوشخص عدالتوں سے چور ‏ڈکلیئرڈ ہوچکا وہ باہر بھاگ گیا، ایک شخص جو بھگوڑا ہے وہ باہربیٹھ کراداروں پرحملہ کرتاہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں