اشتہار

یو اے ای: ڈرائیونگ لائسنس کے خواہشمند افراد کیلیے اچھی خبر

اشتہار

حیرت انگیز

ابوظبی: متحدہ عرب امارات میں ڈرائیونگ لائسنس اور گاڑی کی رجسٹریشن کے خواہشمند افراد کی مدد کے لیے دو روبوٹ متعارف کروادئیے گئے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یو اے ای کی ریاست عجمان میں دو روبوٹ متعارف کروائے گئے ہیں جو گاڑی کی رجسٹریشن اور ڈرائیونگ لائسنس کی خدمات حاصل کرنے کے خواہشمند رہائشیوں کی مدد اور رہنمائی کریں گے۔

روبوٹس کو عجمان میں گاڑیوں اور ڈرائیونگ لائسنس سروس سینٹر میں تعینات کیا گیا ہے۔

- Advertisement -

عجمان پولیس میں پولیس آپریشنز کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل بریگیڈیئر خالد محمد النعیمی نے بتایا کہ دونوں روبوٹس کے مخصوص کام ہیں۔

ڈرائیونگ لائسنس ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر کرنل سلطان خلیفہ ابو محیر نے کہا کہ پہلا روبوٹ بات کرنے والا ہے جو صارفین کو مرکز میں خوش آمدید کہتا ہے، سوالات کے جوابات دیتا ہے اور مرکز میں پیش کی جانے والی خدمات سے متعلق معلومات فراہم کرتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ دوسرا روبوٹ صارفین کے ساتھ مطلوبہ سروس کاؤنٹر تک جاتا ہے۔

واضح رہے کہ اپریل 2019 میں ابوظبی پولیس نے ایک روبوٹ تعینات کیا تھا جو مصنوعی ذہانت کا استعمال کرتے ہوئے بچوں کے خلاف جرائم میں حقائق سے پردہ اٹھاتا ہے۔

یہ روبوٹ کسی شخص کے جذبات کا پتا لگا سکتا ہے اور ایک بچے سے انٹرویو کے دوران پولیس افسر کے لکھے گئے سوالات کو پڑھ سکتا ہے، روبوٹ اپنے سینے میں لگے ہوئے آئی پیڈ ڈیوائس کے ذریعے افسر یا بچے کو ہدایت کی گئی تصاویر بھی دکھا سکتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں