اشتہار

کمسن بچوں کی ویڈیو نے سب کے دل موہ لیے

اشتہار

حیرت انگیز

سوشل میڈیا پر آئے روز نت نئی ویڈیوز وائرل ہوتی رہتی ہیں، کچھ ویڈیوز ایسی ہوتی ہیں جو صارفین کے ذہنوں پر گہرے نقوش چھوڑتی ہیں۔

ایسی ہی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں دو کمسن بچوں نے سب کے دل موہ لیے، مذکورہ ویڈیو بھارت کے کسی علاقے کی ہے جہاں کوئی تقریب جاری ہے اور میلے کا سماں ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک بچہ خوشی سے اچھل رہا ہے جبکہ اس کے سامنے کھلونے فروخت کرنے والی خاتون کا بچہ بھی کھڑا ہے جس کے پاؤں میں جوتے بھی نہیں ہیں، اچانک وہ کھیل میں مصروف بچے کی طرف ہاتھ بڑھاتا ہے اور پھر خود ہی اس کے قریب جاکر اسے گلے لگا لیتا ہے۔

- Advertisement -

جواب میں دوسرا بچہ بھی کھلونے فروخت کرنے والی خاتون کے بچے سے بغل گیر ہوجاتا ہے۔

اس ویڈیو پر کچھ صارفین نے ضمیر کو جھنجھوڑ دینے والے تبصرے بھی کیے ہیں، ایک شخص نے لکھا کہ ’اس ویڈیو کو دیکھنے بعد خود سوچیں کہ کس نے یہ تفریق پیدا کی۔‘

ایک صارف نے لکھا ’جب یہ بڑے ہوں گے تب انہیں ذات پات اور اونچ نیچ میں بانٹ دیا جائے گا۔‘

کسی نے کہا کہ ان بچوں سے ہم بڑوں کے سیکھنے کیلئے بہت کچھ ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں