جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

دنیا بھر میں اسنیپ چیٹ کی سروس ڈاؤن ہوگئیں

اشتہار

حیرت انگیز

دنیا کے مختلف ممالک میں معروف سوشل میڈیا ایپلیکیشن اسنیپ چیٹ کی سروس ڈاؤن ہوگئیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق دنیا کے مختلف ممالک میں سوشل میڈیا ایپ اسنیپ چیٹ استعمال کرنے والے صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے۔

اسنیپ چیٹ کی سروس ڈاؤن ہونے سے صارفین کو پوسٹ کرنے اور میسجز بھیجنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

- Advertisement -

اسنیپ چیٹ سپورٹ کی جانب سے صارفین کی مشکلات کو حل کرنے کی یقین دہانی کروائی گئی ہے اور صارفین سے لاگ ان رہنے کے لیے کہا گیا ہے۔

اسنیپ چیٹ کی سروس ڈاؤن ہوتے ہی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ’اسنیپ چیٹ‘ ٹاپ ٹرینڈ بن گیا اور صارفین کی جانب سے دلچسپ میمز بنا کر شیئر کی جارہی ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں انٹرنیٹ کی سب سے بڑی کمپنی گوگل کا سرچ انجن، ای میل اور ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب کی اچانک دنیا بھر میں سروسز بند ہوگئی تھیں۔

ویڈیو شیئرنگ اور اسٹریمنگ کے سب سے بڑے پلیٹ فارم یوٹیوب کی سروس بھی متاثر ہوئی۔ سوشل میڈیا کے بڑے پلیٹ فارمز کی سروس اچانک بند ہونے سے صارفین کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا تھا، بعدازاں یوٹیوب، جی میل کی سروس بحال ہوگئی تھیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں