لیبیا کے مشرقی فوجی کمانڈر خلیفہ حفتر نے بھی لیبیا کے صدارتی انتخابات میں کےلیے دستاویزات جمع کروا دیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق لیبیا کے سابق مطلق العنان بادشاہ معمر قذافی کی حکومت کا تختہ الٹنے کے بعد لیبیا کی مشرقی فوج کی کمان سنبھالنے والے خلیفہ حفتر بھی صدارتی امیدوروں کی فہرست میں شامل ہوگئے۔
خلیفہ حفتر نے انتخابات میں شامل ہونے کےلیے کاغذات نامزدگی الیکشن کمیشن کے دفتر میں جمع کرا دئیے ہیں۔
انہوں نے آج لیبین نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات ہی ہمارے ملک کو درپیش موجودہ سنگین بحران سے نکلنے کا واحد راستہ ہیں۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ لیبیا کے صدارتی انتخابات کا انعقاد 24 دسمبر کو ہوگا، جس میں مشرقی ملٹری کمانڈر خلیفہ حفتر کے علاوہ وزیر اعظم عبدالحمید الدبیبہ، پارلیمنٹ کے اسپیکر عقیلہ صالح اور سابق حاکم مطلق معمر قذافی کے بیٹے سیف الاسلام صدارتی امیدوار ہیں۔