اشتہار

بابراعظم اور شعیب ملک کی کرونا رپورٹ آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

ڈھاکہ: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم اور مایہ ناز آل راؤنڈرشعیب ملک کی کرونا ٹیسٹ کی رپورٹ آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بابراعظم اور آل راؤنڈر شعیب ملک کا کرونا ٹیسٹ منفی آگیا ہے، کرونا ٹیسٹ منفی آنے کے بعد دونوں کھلاڑیوں نے ڈھاکہ کے ٹیم ہوٹل میں قومی اسکواڈکو جوائن کرلیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق بابر اعظم ،شعیب ملک آج اسکواڈ کے ہمراہ ٹریننگ سیشن میں شرکت کرینگے، اسکواڈ آج ڈھاکہ میں مسلسل تیسرے روز ٹریننگ سیشن میں حصہ لے گا۔

- Advertisement -

پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی اور دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز انیس نومبر سےشروع ہوگی۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے بیٹنگ کنسلٹنٹ میتھیو ہیڈن کے علاوہ تمام ٹیم منیجمنٹ کو بھی برقرار رکھا ہے. میتھیو ہیڈن کی مصروفیات پہلے سے طے شدہ تھی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کیخلاف بنگلادیش کے تجربہ کار کھلاڑی باہر

اد ھر پاکستان سے ٹی20 سیریز کے لیے بنگلا دیش کے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا ہے تجربہ کار مشفق الرحیم ‏کو ٹیم سے ڈراپ کر کے نوجوان بلے باز کو موقع دیا گیا ہے۔ 2008 کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ مشفق الرحیم کو ‏سینئر ٹیم سے باہر کیا گیا ہے۔

مایہ ناز آل راؤنڈر شکیب الحسن انجری کے باعث اسکواڈ کا حصہ نہیں ہیں اور ان کی غیرموجودگی میں محمود ‏اللہ ٹیم کی قیارت کریں گے۔

اسکواڈ میں نورالحسن، شمیم حسین، محمد نعیم ، نسوم احمد ، امین السلام ٹیم، سیف حسن، مہدی حسن، ‏شہیدالسلام ، نجم الحسین مستفیض الرحمان، یاسر علی، عاطف حسین، تسکین احمد، اکبر علی اور شوریف السلام ‏شامل ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں