اشتہار

ڈی پورٹ ہونے والے غیرملکیوں سے متعلق بڑا اقدام!

اشتہار

حیرت انگیز

کویت سٹی: کویت کی وزارت داخلہ نے ملک بدر ہونے والے غیرملکیوں کے اکاؤنٹ بند کرنے شروع کردیے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کویتی وزارت داخلہ نے حکم دیا ہے کہ ڈی پورٹ ہونے والے تارکین وطن کے بینک اکاؤنٹس بند کر دیئے جائیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ملک بدر کیے گئے غیرملکیوں کے بینک اکاؤنٹ غیرقانونی سرگرمیوں میں استعمال نہ ہو اسی سبب اکاؤنٹ ختم کرنے کے احکامات جاری ہوئے ہیں۔

- Advertisement -

وزارت داخلہ کے حکام نے بینک حکام کے ساتھ رابطہ قائم کرنا شروع کیا جس کا مقصد ایسے بینک اکاؤنٹس کو منجمد کرنا ہے جنہیں غیر قانونی سرگرمیوں میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔

متعلقہ ادارے کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ بینک اکاؤنٹس کے خطرات کے لیے جنرل ایڈمنسٹریشن برائے رہائشی امور اور بینکوں کے درمیان ہم آہنگی کی ضرورت ہے تاکہ اس کا مناسب حل تیار کیا جا سکے اور یہ یقینی بنانے کے لیے ایک طریقہ کار تلاش کیا جائے کہ ان اکاؤنٹس کو غیر قانونی سرگرمیوں میں استعمال نہ ہوسکے۔

یہ بھی کہا گیا ہے کہ ڈی پورٹ ہونے والوں کے اکاؤنٹس کو فوری طور پر بند کرنا اس لئے مشکل ہے کیونکہ اگر ان کی طرف ابھی بھی قرض کی قسطیں باقی رہتی ہیں یا وہ کاروباری ریٹرن کے حقدار ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں