اتوار, مئی 18, 2025
اشتہار

’ایک بار پھر شرٹ پہننے کا وقت آگیا ہے‘

اشتہار

حیرت انگیز

قومی ٹیم کے سابق اسپیڈ اسٹار شعیب اختر نے ایک بار پھر کرکٹ میں واپسی کا اشارہ دے دیا۔

قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر سیاہ اور سبز رنگ کی ایک ڈریس کٹ شیئر کی، ٹی شرٹ میں 14 نمبر درج ہے، شعیب اختر اپنے کیریئر میں اسی نمبر کی ٹی شرٹ زیب تن کرتے تھے۔

شیئر کی گئی تصویر کے کیپشن میں شعیب اختر نے لکھا کہ ایک بار پھر 14 نمبر کی شرٹ کو پہننے کا وقت آگیا ہے۔

شعیب اختر کی جانب سے یہ واضح نہیں کیا گیا کہ وہ یہ شرٹ کب اور کس ٹورنامنٹ میں پہنیں گے؟

تاہم اس حوالے سے شعیب کے مداحوں میں بے چینی بڑھ گئی ہے کہ وہ اپنے پسندیدہ فاسٹ بولر کو کب دوبارہ سے ایکشن میں دکھائی دیں گے۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف اندازے لگائے جارہے ہیں اور تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔

سابق فاسٹ بولر کی پوسٹ پر متعدد مداح اپنی اپنی رائے کا اظہار کر رہے ہیں جس میں سے اکثریت جاننے کے خواہشمند ہیں کہ شعیب یہ کٹ کس ٹورنامنٹ میں پہنیں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں