اشتہار

حمائمہ ملک کی وائرل تصاویر پر ’میرا‘ نے کیا کہا؟

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ حمائمہ ملک کی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

اداکارہ حمائمہ ملک نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی تصاویر شیئر کیں جنہیں ساتھی فنکاروں اور مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔

تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ حمائمہ ملک سرد موسم کی مناسب سے سویٹر اور ٹراؤزر زیب تن کی ہوئی ہیں اور خوشگوار موڈ میں نظر آرہی ہیں۔

- Advertisement -

حمائمہ نے چند گھنٹوں قبل یہ تصاویر شیئر کیں جنہیں اب تک ہزاروں صارفین دیکھ چکے ہیں۔

اداکارہ کی تصاویر کو مداحوں کی جانب سے پسند کیا جارہا ہے اور اس پر تبصرے بھی کیے جارہے ہیں، اداکارہ میرا نے بھی حمائمہ کی تصاویر کو پسند کرتے ہوئے ’رانی‘ لکھا۔

واضح رہے کہ حمائمہ ملک کی کچھ روز قبل انٹرنیٹ پر نامناسب تصاویر وائرل ہوئی تھیں، جس پر اداکارہ نے شدید برہمی کا اظہار کیا تھا۔

جعلی تصاویر وائرل کرنے والوں پر اداکارہ حمائمہ ملک نے شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے ویڈیو و فوٹو شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کی تھی، جس میں انہوں نے نامناسب تصاویر شیئر کرنے والوں کو وارننگ دی تھی۔

اداکارہ نے کہا تھا کہ یہ انتہائی شرمناک حرکت اور کیسے کوئی اس طرح کی حرکت کرسکتا ہے؟ کہ میری جعلی بیہودہ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل کرے۔

حمائمہ کا کہنا تھا کہ برائے مہربانی ان تصاویر کو فوری طور پر ڈیلیٹ کردیا جائے، ورنہ میں اس کے خلاف قانونی کارروائی کروں گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں