اشتہار

ابوظبی میں بڑی گاڑیوں پر پابندی۔۔۔۔۔۔۔۔۔

اشتہار

حیرت انگیز

اماراتی دارالحکومت میں رہائشی علاقوں یا اس کے قریب بڑی گاڑیاں (ٹرک) چلانے پر پابندی لگ گئی، خلاف ورزی کرنے والوں کو سزا کا سامنا کرنا پڑے گا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظبی میں شہریوں کی حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے پولیس نے اعلان کیا ہے کہ رش کے اوقات میں بڑی گاڑیاں رہائشی علاقوں اور اس کے اطراف میں چلانے پر پابندی ہوگی۔

پولیس نے اعلان کیا رش کے اوقات میں بڑی گاڑیاں رہائشی علاقے میں آئیں تو ڈرائیور پر 1 ہزار درہم جرمانہ عائد کیا جائے گا جبکہ ٹریفک بک میں چار سیاہ پوائنٹس ریکارڈ کیے جائیں گے۔

- Advertisement -

پولیس حکام نے کہا کہ ابوظبی میں بڑی گاڑیاں صبح ساڑھے چھ بجے سے صبح ساڑھے 9 بجے تک دوپہر میں 3 سے 6 بجے تک جب کہ العین میں صبح ساڑھے 6 سے صبح ساڑھے 8 جب کہ دوپہر 2 سے 4 بجے چلانے پر پابندی ہوگی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں