تازہ ترین

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج روانہ ہوگا

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج چین...

دیامر: مسافر بس کھائی میں گرنے سے 20 مسافر جاں بحق، متعدد زخمی

دیامر: یشوکل داس میں مسافر بس موڑ کاٹتے ہوئے...

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

سعودی عرب: ملازمت ملے گی نہ رہائش، سیکڑوں غیرملکی ڈی پورٹ!

ریاض: سعودی عرب میں اقامہ، ملازمت اور سرحدی خلاف ورزی پر سیکڑوں غیرملکیوں ڈی رپورٹ ہوئے ہیں۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی محکمہ پاسپورٹ نے اکتوبر 2021 کے دوران اقامہ، ملازمت اور سرحدی امن قوانین کی خلاف ورزی پر مقامی وغیرملکیوں کو سزائیں دیں۔

محکمہ نے سعودی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کے خلاف گیارہ ہزار 86 فیصلے جاری کیے جن میں قید، جرمانے اور بے دخلی کی سزائیں شامل تھیں۔

سعودی محکمہ پاسپورٹ نے تمام شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ کسی بھی حالت میں اقامہ، محنت اور سرحدی امن قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے کو کسی قسم کی سہولت فراہم نہ کریں۔

متنبہ کیا گیا کہ سعودی شہری ایسے تارکین کو روزگاردیں اور نہ ان کی رہائش یا انہیں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی دسترس سے بچانے والا کوئی کام کریں۔

انہیں کسی بھی طرح کی کوئی مدد، ملازمت، رہائش یا ٹرانسپورٹ کے حوالے سے بھی سہولت دینا جرم ہے۔ متعلقہ ادارے کا کہنا ہے کہ مقامی شہری غیرقانونی طور پر مقیم تارکین کی اطلاع رابطہ نمبر پر دیں۔

Comments

- Advertisement -