اشتہار

بھارتی اداکارہ کے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش

اشتہار

حیرت انگیز

بالی ووڈ انڈسٹری کی معروف اداکارہ پریتی زنٹا کے ہاں سروگیسی کے ذریعے جڑواں بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔

بھارتی اداکارہ پریتی زنٹا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر شوہر کے ہمراہ ایک خوبصورت تصویر شیئر کی اور مداحوں کو جڑواں بچوں ’جے‘ اور ’جیا‘ کی آمد سے متعلق اطلاع دی۔

اداکارہ نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ میں آج آپ سب کو ایک بہترین خبر سے متعلق بتانا چاہتی ہوں وہ یہ کہ میں اور جین گڈ انف یہ بتاتے ہوئے خاصی خوشی محسوس کررہے ہیں کہ ہم دونوں نے بے پناہ محبت کے ساتھ اپنی فیملی میں جڑواں بچوں جے زنٹا گڈ انف اور جین زنٹا گڈ انف کو خوش آمدید کیا ہے۔

- Advertisement -

پریتی زنٹا نے لکھا کہ وہ اور ان کے شوہر اپنی فیملی میں ان بچوں کی آمد پر بے حد خوش اور پرجوش ہیں۔

اداکارہ نے لکھا کہ ’اس سفر میں ساتھ دینے والے ڈاکٹرز، نرسرز اور سروگیٹ (بچوں کو جنم دینے والی ماں) کا شکریہ بھی ادا کیا۔

واضح رہے کہ بالی وڈ اداکارہ پریتی زنٹا کی شادی اپنے ایک امریکی دوست سے2016 میں ہوئی تھی۔ اس سے قبل پریتی زنٹا کی سابق بوائے فرینڈ نیس واڈیا سے تشدد کے الزامات کے بعد علیحدگی ہوگئی تھی۔ انھوں نے واڈایا کے خلاف قانونی کارروائی بھی کی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں