ٹی 20 ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کے بیٹنگ کنسلٹنٹ میتھیو ہیڈن کو قومی کھلاڑیوں کی یاد ستانے لگی۔
تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے بیٹنگ کنسلٹنٹ میتھیو ہیڈن نے اردو میں پیغام شیئر کیا جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا، ہیڈن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ ’میں برسبین کے قرنطینہ سینٹر میں بیٹھا اپنی آئسولیشن مکمل کررہا ہوں مگر میرا دل ڈھاکا میں موجود ہے۔
انہوں نے لکھا کہ میرا دل ڈھاکا میں موجود تمام کھلاڑیوں اور اسپورٹ اسٹاف کے ساتھ جڑا ہے۔
میتھیو ہیڈن نے مزید لکھا کہ ’میری تمام تر نیک تمنائیں پاکستان کرکٹ ٹیم کے ساتھ ہیں، شاباش لڑکوں! چھا جاؤ، پاکستان زندہ باد۔
اسلام و علیکم پاکستان!
میں برسبین کے قرنطینہ سینٹر میں بیٹھا اپنی آئیسولیشن مکمل کر رہا ہوں مگر میرا دل ڈھاکہ میں موجود پاکستان کرکٹ ٹیم کے تمام کھلاڑیوں اور اسپورٹ اسٹاف کے ساتھ جڑا ہے.
میری تمام تر نیک تمنائیں پاکستان کرکٹ ٹیم کے ساتھ ہیں.
شاباش لڑکو! چھا جاؤ
پاکستان زندہ باد pic.twitter.com/SUUAueSbun— Matthew Hayden AM (@HaydosTweets) November 18, 2021
سوشل میڈیا پر میتھیو ہیڈن کے اردو میں پیغام کو چند ہی منٹوں میں ہزاروں لائکس مل چکے ہیں اور اس پیغام کو ری ٹوئٹ کیا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ قومی ٹیم کے کل ڈھاکا میں بنگلا دیش کے خلاف پہلے ٹی 20 میچ سے سیریز کا آغاز کرے گی، قومی ٹیم کے دورے کے دوران تین ٹی 20 میچز اور دو ٹیسٹ میچز کھیلے گی۔