تازہ ترین

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

’جس دن بانی پی ٹی آئی نے کہہ دیا ہم حکومت گرادیں گے‘

اسلام آباد: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور...

5 لاکھ سے زائد سمز بند کرنے کا آرڈر جاری

ایف بی آر کی جانب سے 5 لاکھ 6...

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1 ارب ڈالر موصول

کراچی: اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1...

سابق وزیراعظم شاہد خاقان کے سر پر لٹکی نیب کی تلوار ہٹ گئی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے سر پر لٹکی...

پاکستان میں کورونا سے مزید 10 اموات ، ایک ہزار83 افراد کی حالت تشویشناک

اسلام آباد : پاکستان میں کورونا سے مزید 10 افراد جاں بحق ہوگئے اور 418 کیسز سامنے آئے جبکہ زیر علاج ایک ہزار83 افراد کی حالت تشویشناک ہے‌۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے ملک میں جاری کورونا وبا کی صورتحال کے تازہ اعدادو شمار جاری کردیئے ہیں ، جس میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں 24 گھنٹے میں کورونا کے مزید 10 مریض انتقال کرگئے ، جس کے بعد کورونا وائرس سے مجموعی اموات کی تعداد 28ہزار648 ہوگئیں۔

این سی اوسی کا کہنا تھا کہ ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران 40ہزار143 کورونا ٹیسٹ کیے گئے، جس میں سے 418 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی، اس دوران پاکستان میں کورونا میں کورونا کیسز کی شرح 1.04 رہی۔

نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر نے بتایا کہ ملک بھر میں کورونا سے متاثرہ ایک ہزار 83 زیرعلاج مریضوں کی حالت تشویشناک ہیں جبکہ ملک بھر میں کورونا سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 81 ہزار 240 تک پہنچ گئی ہے۔

اعدادو شمار کے مطابق سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد چار لاکھ 73ہزار 767 ، پنجاب میں 4 لاکھ 42 ہزار268 ، خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 79 ہزار421اور بلوچستان میں 33 ہزار 425 ہے جبکہ اسلام آباد میں ایک لاکھ 7 ہزار 427، گلگت بلتستان میں 10 ہزار405 اور آزاد کشمیر میں 34 ہزار 527 کیسز سامنے آچکے ہیں۔

خیال رہے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) نے کورونا سے متعلق پابندیوں پر نظر ثانی کی اور کووڈ19 کی شرح کو مدنظر رکھتے ہوئے پابندیوں میں نرمی کا فیصلہ کیا جبکہ بارہ سے پندرہ سال کے بچوں کی ویکسی نیشن پندرہ سے ستائیس نومبر تک روک دی ہے۔

Comments

- Advertisement -