اشتہار

سعودی حکومت نے اجازت دے دی، غیرملکی ڈرائیورز خوشی سے نہال!

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی عرب میں غیرملکی ڈرائیوروں کو ہیوی وہیکل چلانے کی اجازت دی گئی ہے لیکن اس کے لیے دو بینادی شرائط ہیں جن پر عمل کرنا لازمی ہوگا۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ غیرملکیوں کو ہیوی وہیکل ڈرائیونگ لائسنس جاری کرانے کے لیے 2 شرائط کو پورا کرنا ضروری ہے جس کے بعد وہ سڑک پر ہیوی گاڑیاں چلاسکتے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ مذکورہ وضاحت اس وقت سامنے آئی کہ جب سعودی محکمہ ٹریفک سے ایک غیرملکی نے دریافت کیا تھا کہ آیا وہ ہیوی وہیکل ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرسکتا ہے یا نہیں؟ ۔

- Advertisement -

محکمہ نے بتایا کہ غیرملکیوں کو ہیوی وہیکل ڈرائیونگ اور کمرشل ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنے کی اجازت ہے تاہم اس کے لیے لازمی ہے کہ مقررہ شرائط پوری کی جائیں۔

شرائط میں لائسنس پیشے سے مطابقت رکھتا ہو اور آئی ڈی (اقامہ ) بھی مؤثر ہو کیوں کہ کمرشل اور ہیوی ڈیوٹی ڈرائیونگ لائسنس کا اجرا ان غیر ملکیوں کےلیے ہی کیا جاتا ہے جو مملکت میں ڈرائیور کے پیشے پر مقیم ہیں۔

سعودی عرب میں ایسے افراد جو فیملی ڈرائیور یا دیگر پیشوں پر مقیم ہیں انہیں کمرشل یا ہیوی ڈیوٹی ڈرائیونگ لائسنس جاری کرانے کی اجازت نہیں ہوتی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں