کراچی : رینجرز اور پولیس نے مشترکہ کارروائی میں تاجر سے 5 کروڑ روپے بھتہ طلب کرنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا اور قبضے سے موبائل فون اورسم بھی برآمد کرلی۔
تفصیلات کےمطابق کراچی میں رینجرز اور پولیس نے اورنگی میں انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر مشترکہ کارروائی کی اور کارروائی کے دوران تاجر سے 5 کروڑ روپے بھتہ طلب کرنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان رینجرز نے بتایا کہ پرکاش عرف وجے اور امیت نے بھتہ مانگنےکےلیےتاجرکودھمکی آمیزخط لکھا تھا ، خط کے ساتھ پستول کی2گولیاں بھی تھیں۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ ملزمان کے قبضے سے موبائل فون اورسم بھی برآمد کرلی ہے، واقعہ کی ایف آئی آرتھانہ سول لائنز میں درج ہے۔
حکام کے مطابق ملزمان کو مزید قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔