الیکشن کمیشن نے بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں یونینز اور وارڈز کونسل حلقہ بندیوں کا شیڈول جاری کر دیا۔
اس حوالے سے الیکشن کمیشن نے باقاعدہ نو ٹی فکیشن جاری کیا ہے جس میں ہدایت کی گئی ہے کہ 6 سے 20 دسمبر تک تمام انتظامات مکمل کر لئےجائیں۔
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ 15دن میں حلقہ بندی کمیٹیوں کےنوٹی فکیشن جاری کئےجائیں گے 19جنوری تک30دن میں حلقوں،وارڈزکی فہرستیں تیارکی جائیں گی حلقوں اور وارڈزکی ابتدائی فہرست یکم جنوری کو جاری کر دی جائے گی۔
الیکشن کمیشن کے مطابق حلقہ بندیوں پراعتراضات21جنوری سے4فروری تک داخل ہوں گے اور 19فروری تک حلقہ بندیوں پراعتراضات نمٹا ئےجائیں گے وارڈز اور حلقوں کی فہرست26 فروری کو جاری کی جائے گی۔