کراچی : چیئرمین نادار طارق ملک کراچی اور حیدرآباد میں تمام نادرا سینٹرز ہفتے میں 6 دن کھلے رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے وقات کار میں روزانہ 2گھنٹے کا اضافہ کردیا۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین نادار طارق ملک نے کراچی اور حیدرآباد کی عوام کے لیے احسن اقدام اٹھایا اور اعلان کیا کہ دونوں شہروں کے تمام نادرا سینٹرز ہفتے میں 6 دن کھلے رہیں گے۔
چیئرمین نادرا کا کہنا ہے کہ کراچی اور حیدرآباد کے نادرا سینٹرز کے اوقات کار میں روزانہ 2گھنٹے کااضافہ کیا گیا ہے اور اوقات کار صبح 8بجے سے 6بجے تک کردیئے گئے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ نادرا سینٹرز پر شہریوں کے رش کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصلہ کیا۔
یاد رہے گذشتہ ماہ چیئرمین نادرا طارق ملک نے کہا تھا کہ نادرا کی پالیسی میں بڑی تبدیلی کر دی گئی ہے شادی کے بعد عورت کی مرضی ہے شوہر کا نام لکھوائے یا والدکا۔
چیئرمین نادرا کا کہنا تھا کہ 100 دنوں میں جینڈر گیپ 14 سے 10 فیصد پر آگیا ہے عورتوں کی رجسٹریشن کیلئےخواتین پر مبنی اسپیشل ڈیپارٹمنٹ بنا دیاگیا ہے تمام خواتین کو کارڈ بنوانا چاہیے۔