اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

کرس گیل کا لاٹھی چارج، ٹیم ابوظبی کے ہاتھوں بنگلا ٹائیگر کو شکست

اشتہار

حیرت انگیز

ابوظبی: ٹی ٹین لیگ کے دوسرے میچ ٹیم ابوظبی نے بنگلا ٹائئیگر کو باآسانی 40 رنز سے شکست دے دی۔

تفصیلات کے مطابق ٹی ٹین لیگ کے دوسرے میچ میں بنگلا ٹائیگر کو ٹیم ابوظبی نے 40 رنز سے شکست دی، ٹائیگرز 146 رنز کے تعاقب میں 8 وکٹوں پر 105 رنز تک محدود رہی۔

آندرے فلیچر 24 اور حضرت اللہ زازئی 18 رنز بناسکے۔

مرچنٹ ڈی لانگے کی تباہ بولنگ کرتے ہوئے پانچ کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

اس سے قبل ٹیم ابوظبی نے پہلے کھیل کر 4 وکٹوں کے نقصان پر 145 رنز بنائے تھےم پال اسٹرلنگ نے 59 اور کرس گیل نے 49 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلی۔

بنگلا ٹائیگر کے اودانا، ہوویل اور فالکنر نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں