اشتہار

سدھو کا بھارت روانگی پر دو طرفہ تجارت کی بحالی پر زور

اشتہار

حیرت انگیز

نارووال: بھارت کے مشہور سیاست دان اور سابق کرکٹر نوجوت سندھ سدھو بابا گرونانک کے جنم دن کی تقریبات کے بعد کرتار پور راہداری کے راستے واپس روانہ ہوگئے۔

بھارتی ریاست پنجاب کے وزیر اعلیٰ اور نوجوت سنگھ سدھو سمیت سیکڑوں سکھ یاتریوں نے روحانی پیشوا بابا گروناننک کے 552 ویں جنم کی تقریبات میں شرکت کی۔ پاکستان کی جانب سے 3000 بھارتی سکھوں کو ویزے جاری کیے گئے تھے۔

نوجوت سنگھ سدھو اور دیگر شخصیات آج صبح کرتارپور کے راستے تقریبات میں شرکت کے لیے پہنچیں اور نہوں نے مذہبی رسومات ادا کیں۔

- Advertisement -

نوجوت سنگھ سدھو نےلنگرخانہ میں دیگر سکھ یاتریوں کےساتھ بیٹھ کرکھاناکھایا اور حکومت پاکستان کے انتظامات پر خوشی کا اظہار کیا۔

انہوں نے وزیراعظم عمران خان کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اتنا بڑا منصوبہ تیار کیا، جس پر میں عمران خان کا تہہ دل سے مشکور ہوں۔

نوجوت سنگھ سدھو نے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی دروازے کھولنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تجارت سےدونوں ملکوں کےکسانوں کو فائدہ ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہماری زبان ثقافت سب ایک ہی ہے، یہ محض سرحدی دوریاں ہیں جو ہمیں ایک دوسرے سے جدا نہیں کرسکتیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں