اشتہار

بیوی نے مبینہ طور پر شوہر کا گلا دبا کر لاش چھت پر لٹکا دی

اشتہار

حیرت انگیز

ملتان: پنجاب کے شہر بہاولنگرمیں بیوی نے مبینہ طور پر آشنا سے مل کر خاوند کو  گلا دبا کر قتل کر کے لاش کو چھت سے لٹکا دیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق بہاولپور کے علاقے صادق نگر میں مبینہ طور پر خاتون نے اپنے ساتھی کے ساتھ مل کر شوہر کو قتل کیا اور واقعے کو خودکشی کا رنگ دینے کی کوشش کی۔

ملزمہ نے بائیس سالہ محمد عاشق کی لاش کپڑے سے باندھ کر چھت سے لٹکائی اور اہل خانہ کو بتایا کہ شوہر نے خودکشی کرلی۔

- Advertisement -

 مقتول کے والد نے پولیس کو واقعے سے آگاہ کیا اور بتایا کہ عاشق کی بیوی نازیہ نےساتھی ملزمان کی مدد سے واردات کی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ بیٹے کو گلا دبا کرع قتل کیا گیا۔

صادق نگر کے تھانے مدرسہ میں مقتول کے والد کی مدعیت میں بیوی نازیہ، آصف اور عمران کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

والد نے مؤقف اختیار کیا کہ مقتول عاشق کی نازیہ سےآٹھ ماہ قبل شادی ہوئی ، مبینہ طورپر نازیہ کے بابر سے تعلقات تھے، روکنے پرمحمد عاشق کو قتل کیا گیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں