منگل, نومبر 26, 2024
اشتہار

سعودی عرب: ‘خروج ونہائی’ کے حوالے سے ضروری وضاحت!

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی محکمہ پاسپورٹ وامیگریشن(جوازات) نے خروج ونہائی (فائنل ایگزٹ ویزا) کے حوالے سے اہم وضاحت جاری کی ہے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق جوازات کے ٹوئٹر ہینڈل پر ایک شہری نے سوال کیا کہ اپنے ملازم کا خروج ونہائی ویزا لگوایا لیکن دو سال ہوگئے سفر نہیں کیا اور اقامہ بھی ایکسپائر ہے کیا تجدید ہوسکتی ہے؟۔

سعودی محکمہ پاسپورٹ نے وضاحت دی کہ امیگریشن قانون کے تحت یہ لازمی ہے کہ خروج نہائی لگانے کے بعد مقررہ مدت میں سفر کیا جائے۔

- Advertisement -

اگر سفر کا ارادہ تبدیل ہوجائے تو 60 دن کی مہلت ہوتی ہے اس دوران ویزا کینسل کرایا جاسکتا ہے بصورت دیگر ایک ہزار ریال جرمانہ ہے، خروج نہائی کینسل کرانے کے بعد اقامہ کی تجدید ممکن ہو سکتی ہے۔

خیال رہے کہ خروج نہائی یعنی فائنل ایگزٹ لگائے جانے کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ اقامہ ہولڈر مملکت میں قیام کو ختم کرکے اپنے وطن منتقل ہو رہا ہے۔

خروج نہائی کی منسوخی کی کارروائی آجر یا کفیل کے مقیم یا ابشر پورٹل کے ذریعے کی جا سکتی ہے، فائنل ایگزٹ ویزا کینسل کرانے کے بعد اقامے کی تجدید میں تاخیر کا بھی جرمانہ دینا ہوگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں