ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

معروف اسٹیج اداکارہ کے خلاف مقدمہ درج

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : گرین ٹاؤن پولیس نے اسٹیج اداکارہ دعا چوہدری اور ان کے ساتھیوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ، دعاچوہدری ساتھیوں کے ہمراہ گرفتار 2ملزمان کو تھانے سے چھڑا کر لے گئیں تھیں۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے گرین ٹاؤن میں اسٹیج اداکارہ دعا چوہدری کے گھر پولیس نے ڈانس پارٹی پر چھاپہ مارا ، اس دوران دو افراد کو حراست میں لے لیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دعا چوہدری پر الزام ہے کہ انھوں نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ تھانہ میں دھاوا بول کر دونوں افراد کو چھڑا لیا اور پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی کی۔

پولیس نے تھانہ گرین ٹاؤن میں دعا چوہدری، فضا،کائنات ،سحر اور دو ساتھیوں سمیت 10 افراد پر مقدمہ درج کرلیا ہے۔

یاد رہے رواں سال اگست میں لاہور میں اسٹیج اداکارہ دعا چوہدری نے اپنے شوہر پر تشدد کا الزام عائد کرتے ہوئے قانونی کارروائی کے لیے تھانے میں درخواست دی تھی۔

تھانہ اچھرہ میں دی گئی درخواست میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ ایس ایچ او مناواں کے بھائی سلیمان شوکت سے تین سال پہلے شادی کی اور14 لاکھ کا جہیز ساتھ لائی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں