اشتہار

‏’ٹی ایل پی ہو یا دیگر سب لوگ سر پر چڑھے جا رہے ہیں‘‏

اشتہار

حیرت انگیز

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ٹی ایل پی ہو یا دیگر سب لوگ ہی سر پر چڑھے جا ‏رہے ہیں اچھی طرح جانتے ہیں محرکات کون ہیں اور کیا چاہتے ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام دی رپورٹرز میں گفتگو کرتے ہوئے فوادچوہدری نے کہا کہ حکومت کیخلاف تقریر ‏الگ چیز ہے ہم جواب بھی دیتے ہیں عدلیہ اورفوج کیخلاف تقاریرکی جاتی ہیں کیونکہ وہ ردعمل نہیں دیتے ہم ‏جواب دیتے ہیں توکہتےہیں آزادی اظہاررائےہی نہیں تقریرمیں سب کچھ بول جاتےہیں پھرکہتےہیں آزادی اظہار ‏رائے نہیں۔

فوادچوہدری نے کہا کہ عالمی قوانین کوپاکستان کیخلاف استعمال کیاجاتاہے مہمات کا سہارا لےکر ایسے عالمی ‏قوانین کا استعمال کیا جاتا ہے متنازع کانفرنس پاکستان کیخلاف موادکیلئےکی جاتی ہیں آئین بتاتا ہے آزادی ‏اظہارائے کا فرض اور حق کس حد تک ہے ہمارےیہاں ہرکوئی حق مانگتاہےفرض کیلئےتیارنہیں ہوگا۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ کیا امریکا میں کوئی ٹریفک پولیس والا روکے اور ڈرائیور اتر کر تھپڑ مارے امریکامیں کوئی ‏پولیس والے کو تھپڑمارےتووہ اسےگولی ماردےگا پاکستان میں روزانہ اس قسم کےواقعات ہو رہے ہوتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جسٹس(ر) افتخارچوہدری اینڈ کمپنی نے پاکستان کی تباہی کی افتخارچوہدری کےاقدامات پر کیا ‏علی احمد کرد نے معافی مانگی؟ وکلاتحریک میں صرف ایک اعتزازاحسن بہترین تھےبعض وکلانےوکلاتحریک کے ‏بعد بڑے نوٹ بنائے ہیں وکلاتحریک میں خواجہ شریف کوبوریوں میں پیسےملےجوتقسیم کیے۔

وزیراطلاعات نے کہا کہ عاصمہ جہانگیر کانفرنس سے مفرور شخص کا خطاب کراناججزکی توہین ہے جب بھی ‏کیس چلتاہےشریف فیملی عدالتوں کوٹارگٹ کرتی ہے ن لیگ کی مہم پی ٹی آئی کیخلاف نہیں فوج اورعدلیہ ‏کیخلاف ہے فارن فنڈنگ کےتحت ہونےوالی تقریب کا ایجنڈا بھی دیکھ لیں ججزکیساتھ دھوکاکیانہیں بتایاگیاکہ ‏نوازشریف بھی تقریب میں ہوں گے جن ججزکی عدالتوں سےمفرورہیں ان کےسامنےتقریر کرا رہے ہیں ہمیں اچھی ‏طرح پتہ ہے کیا محرکات ہیں اوران کےپیچھےلوگ کون ہیں ٹی ایل پی ہویادیگرسب لوگ ہی سر پر چڑھےجا رہے ‏ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں