اشتہار

الیکشن کمیشن نے ای وی ایم پر عمل درآمد کے لیے کمیٹیاں‌ تشکیل دے دیں

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر عمل درآمد کے لیے تین کمیٹیاں تشکیل دے دیں۔

اے آر وائی نیوز کو الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ترجمان کی جانب سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق الیکشن کمیشن نےالیکٹرونک ووٹنگ  مشین پرکام شروع کردیا، جس کے تحت  پارلیمنٹ سے منظور ہونے والے ای وی ایم اورانٹرنیٹ ووٹنگ کے قانون پر عمل درآمدکیلئے3کمیٹیاں تشکیل دی گئیں ہیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق تکنیکی کمیٹی کی سربراہی سیکرٹری الیکشن کمیشن  کریں گے، مذکورہ کمیٹی ای وی ایم اور اوورسیز  ووٹنگ کے استعمال  کاجائزہ لےکر آئندہ ضروریات اور تیاری کی نشاندہی کرے گی۔

- Advertisement -

دوسری کمیٹی کی سربراہی ایڈیشنل سیکرٹری  ایڈمن کریں گے ، یہ کمیٹی ای وی ایم اورانٹرنیٹ  ووٹنگ پر آنے والے اخراجات  کا تخمینہ لگائے گی، کمیٹی   مشینوں کے پائلٹ تجربے  اور استعمال  کیلیے میکنزم  بنائےگی۔

مزید پڑھیں: سمندر پار پاکستانیوں کا دیرینہ مطالبہ پورا، آرڈیننس جاری

یہ بھی پڑھیں: ای وی ایم اور دیگر بلز کو عدالت میں چیلنج کریں گے: اپوزیشن

علاوہ ازیں تیسری کمیٹی  کی سربراہی ڈائریکٹر جنرل قانون کریں گے، یہ کمیٹی ای وی ایم کے موجود ہ قوانین اور رولز میں  ترامیم  کے حوالے سے تجاویز پیش کرے گی۔

یاد رہے کہ حکومت نے گزشتہ دنوں منعقد ہونے والے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں انتخابی قانون میں ترمیم کر کے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے قانونی استعمال کا بل پیش کیا، جسے کثرت رائے سے منظور کرلیا گیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں