جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

طلاق کی افواہیں، نک جونس کی پوسٹ پر پریانکا کا ردعمل

اشتہار

حیرت انگیز

امریکی گلوکار نک جونس نے اہلیہ اور بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا سے طلاق کی افواہیں وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر پہلی پوسٹ شیئر کردی۔

سوشل میڈیا ایپ انسٹاگرام پر نک جونس کی جانب سے ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں انہیں ورک آؤٹ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

نک جونس نے اپنی ورزش کی ویڈیو پوسٹ میں کیپشن درج کرتے ہوئے لکھا کہ ’آئیے پیر کی موٹی ویشن حاصل کریں۔‘

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Nick Jonas (@nickjonas)

بعدازاں نک جونس کی پوسٹ پر پریانکا چوپڑا نے بھی کمنٹ کیا اور شوہر سے محبت کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ پریانکا چوپڑا کی جانب سے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر نام تبدی لکیے جانے کے بعد سے خبریں گردش کررہی تھیں کہ ان کی نک جونس سے علیحدگی ہوگئی ہے۔

طلاق کی خبروں کے بعد نک جونس کی پہلی پوسٹ، پریانکا نے کیا رد عمل دیا؟

بعد ازاں اس حوالے پریانکا کی والدہ مدھو نے پریانکا چوپڑا اور نِک جونس کے درمیان طلاق کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی تھی اور تنبیہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ ‘یہ سب جھوٹ ہے ایسی افواہیں مت پھیلائیں’۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں