تازہ ترین

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1 ارب ڈالر موصول

کراچی: اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1...

سابق وزیراعظم شاہد خاقان کے سر پر لٹکی نیب کی تلوار ہٹ گئی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے سر پر لٹکی...

پیٹرول یکم مئی سے کتنے روپے سستا ہوگا؟ شہریوں کے لیے بڑا اعلان

اسلام آباد: یکم مئی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں...

وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے اہم ملاقات

ریاض: وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد اور...

پاکستان کیلیے آئی ایم ایف کی 1.1 ارب ڈالر کی قسط منظور

عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف بورڈ نے پاکستان...

بھارتی ٹیم کو ’حلال گوشت‘ کھانے کی ہدایات مل گئیں

بھارتی کرکٹ ٹیم کے مبینہ نئے ڈائٹ پلان نے بی سی سی آئی کو نئے تنازع میں الجھا دیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سوشل میڈیا پر بھارتی بورڈ کے نام سے ایک رپورٹ گردش کررہی ہے جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ بھارتی مینز کرکٹ ٹیم کو صرف حلال گوشت کھانے کی ہدایات ملی ہیں۔

یہ رپورٹ سامنے آنے کے بعد بھارتی میڈیا اور سوشل میڈیا صارفین آگ بگولہ ہوگئے اور بورڈ کو شدید تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں۔

بھارت کے وزارت امور نوجوان نے بھی حلال گوشت کھانے کی ہدایات دینے پر بی سی سی آئی سے جواب طلب کرلیا۔
بھارتی بورڈ نے سوشل میڈیا پر گردش کررہے ڈائٹ پلان کی تاحال تصدیق یا تردید نہیں کی ہے۔

تاہم رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اگر کوئی کھلاڑی گوشت کھانا چاہتا ہے تو اسے صرف سرٹیفائیڈ حلال گوشت کھانے کی ہی اجازت ہے۔

میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ انتظامیہ کھلاڑیوں کی فٹنس پر کوئی سمجھوتہ نہیں چاہتی جس کے باعث نیا ڈائٹ پلان تیار کرتے ہوئے کھلاڑیوں کے کھانوں پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ بھارتی ٹیم کے لیے 2007 کے بعد یہ پہلا موقع ہے جہاں وہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل تک رسائی سے محروم رہی۔

Comments

- Advertisement -