اتوار, دسمبر 15, 2024
اشتہار

‘فوری جائیں نسلہ ٹاور گرائیں ‘، سپریم کورٹ کا کمشنر کراچی کو حکم

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: سپریم کورٹ نے نسلہ ٹاور کو فوری گرانے کا حکم دیتے ہوئے دوپہر تک رپورٹ طلب کرلی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں نسلہ ٹاور انہدام عملدرآمد کیس کی سماعت ہوئی، چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس گلزاراحمدکی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بینچ نے سماعت کی۔

سماعت کے آغاز پر نسلہ ٹاور سےمتعلق کمشنر کراچی نے رپورٹ پیش کی، جس پر لارجر بینچ نےعدم اعتماد کا اظہار کیا، جسٹس قاضی محمد امین احمد نے کمشنر کراچی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ نےمس کنڈیکٹ کیا۔

- Advertisement -

چیف جسٹس نے ایڈووکیٹ جنرل سےمکالمہ کیا کہ کیا یہ کمشنر کراچی بننےکا اہل ہے؟ عہدہ چھوڑ دیں، یہ آپ کےکرنےکاکام نہیں، کمرہ عدالت میں موجود کمشنر کراچی نے کہا کہ میں معافی مانگتا ہوں، جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ فوری جائیں نسلہ ٹاور گرائیں، دوپہرکو رپورٹ دیں، ورنہ آپ کو یہاں سےسیدھاجیل بھیجیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ کا نسلہ ٹاور ایک ہفتے کے اندر گرانے کا حکم

چیف جسٹس نے کمشنر کراچی کو حکم دیا کہ کارروائی کی تصاویر بھی ساتھ لائیں۔

یاد رہے سپریم کورٹ نے نسلہ ٹاور کے بلڈر اور مکینوں کی نظر ثانی درخواست مسترد کرتے ہوئے کمشنر کراچی کو نسلا ٹاور منہدم کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔

جس کے بعد اسسٹنٹ کمشنر فیروزآباد نے نسلہ ٹاور کے رہائشیوں کو بلڈنگ 15 روز میں خالی کرنے کا نوٹس جاری کیا تھا، نوٹس کے مطابق کمشنرکراچی عدالت عظمی کے احکامات کے پابند ہیں ، اگر پندرہ دن میں جگہ خالی نہ کی گئی تو قانون حرکت میں آئے گا۔

Comments

اہم ترین

فاروق سمیع
فاروق سمیع
تحقیقاتی صحافت پریقین رکھنے والے فاروق سمیع اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں، دہشت گردی، سیاست اورعدالتوں سے منسلک خبروں پر کڑی نظر رکھتے ہیں۔

مزید خبریں