پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سینٹرل کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑیوں کے لیے ڈومیسٹک میچ کھیلنے پر مراعات کی پالیسی بدل ڈالی۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ سینٹرل کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑیوں کو اب ڈومیسٹک میچ فیس ملا کرے گی، پی سی بی پہلے ڈومیسٹک میچ کھیلنے پر سینٹرل کنٹریکٹ کی نصف میچ فیس دیتا تھا۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ اب کرکٹرز کو ڈومیسٹک میچ فیس ہی ملے گی۔
چیئرمین پی سی بی رمیز راجا نے کرکٹرز کو پیسہ دینے کو ترجیح قرار دیا تھا، پی سی بی کا کہنا ہے کہ ہر سطح پر معاوضوں کی تفریق ختم کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ ڈومیسٹک کرکٹ میں سنیارٹی کے لحاظ سے اب سلیب سسٹم کا نظام لاگو نہیں رہا۔