تازہ ترین

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

رسالپور اکیڈمی میں پاسنگ آؤٹ پریڈ ، آرمی چیف مہمان خصوصی

رسالپور : آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیر آج...

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

میڈیکل کالج کی طالبہ کی گرلز ہاسٹل سے لاش برآمد

لاڑکانہ : سندھ کے شہر لاڑکانہ کے میڈیکل کالج کی طالبہ نے گرلز ہاسٹل میں مبینہ طور پر خودکشی کرلی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق لاڑکانہ کے چانڈکا میڈیکل کالج میں چوتھی کلاس کے میڈیکل کی طالبہ نوشین کاظمی کی گرلز ہاسٹل نمبر چار کے کمرے میں پنکھے سے لٹکی لاش برآمد ہوئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد کالج انتظامیہ نے گرلز ہاسٹل کو سیل کردیا، طالبہ نوشین کاظمی کے واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ طالبہ کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

نوشین کاظمی کی لاش برآمد ہونے کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ’جسٹس فار نوشین کاظمی‘ کا ہیش ٹیگ بھی ٹرینڈ بن گیا جس میں صارفین انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کررہے ہیں۔

نوشین کاظمی نے خودکشی کی ہے یا انہیں قتل کیا گیا ہے، میڈیکل کالج کے طالب علموں نے واقعے کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔

واضح رہے کہ دو سال قبل ڈینٹل کالج میں فائنل ایئر کی طالبہ نمرتا کماری کی لاش برآمد ہوئی تھی۔

Comments

- Advertisement -