جمعہ, نومبر 22, 2024
اشتہار

دلہن نے دلہے کے گھر کے باہر دھرنا دے دیا

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں دلہن نے منڈپ میں چھوڑ کر بھاگنے والے شوہر کے گھر کے باہر دھرنا دے دیا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست اڈیشہ کے برہم پور شہر میں یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب دلہن کو اس کے ہونے والے شوہر نے منڈپ میں تنہا چھوڑ دیا۔

دلہن ڈمپل ڈیش اور اس کے دلہا سومیت ساہو مبینہ طور پر گزشتہ سال شادی رجسٹرار کے دفتر میں ایک دوسرے سے قانونی طور پر شادی کر چکے تھے۔ تاہم، کچھ تلخی کی وجہ سے دلہن اپنے والدین کے گھر واپس آگئی۔ لیکن، کچھ دیر پہلے خاندانوں نے مسائل کو حل کرنے کا فیصلہ کیا اور محدود مہمانوں کی موجودگی میں روایتی ہندو رسومات کے ذریعے شادی کرنے کا منصوبہ بھی بنایا۔

- Advertisement -

تاہم جب ڈمپل اور اس کے اہل خانہ منڈپ پہنچے تو وہاں سومیت اور نہ ہی اس کے خاندان کا کوئی فرد نظر آیا، دلہن کے مطابق دلہے کے گھر والے بالکل نہیں آئے اور بار بار کالز اور پیغامات کا جواب دینے میں بھی ناکام رہے۔

اس کے بعد ڈمپل آپے سے باہر ہوگئی اور اپنی ماں کے ساتھ اپنے سسرال جانے اور دلہا کے گھر کے باہر دھرنا دینے کا فیصلہ کیا۔

دلہن نے یہ بھی کہا کہ اگر اس کا شوہر اسے اپنے گھر نہیں لے جاتا تو وہ خود کو نقصان پہنچائے گی۔

انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق ڈمپل نے کہا ہم نے اپنی شادی 7 ستمبر 2020 کو رجسٹر کرائی تھی۔ میرے سسرال والے مجھے پہلے دن سے ہی تشدد کا نشانہ بنا رہے ہیں، انہوں نے مجھے ایک بار اوپر والے کمرے میں بند کر دیا۔

پہلے میرے شوہر نے میرا ساتھ دیا لیکن جیسے جیسے دن گزرتے گئے شوہر نے اپنے خاندان کا ساتھ دیا، جس کے بعد ہم نے پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی اس کے بعد میرے سسر میرے گھر آئے اور کہا کہ ہم ساری تلخیوں کو پیچھے چھوڑ کر ہندو رسومات کے مطابق شادی کی تقریب کریں۔

ڈمپل نے مزید کہا کہ شادی کے لیے 22 نومبر کا دن مقرر تھا جب میرے شوہر نہیں آئے تو ہمیں یہاں آنے پر مجبور کیا گیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں